جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

راچن رویندرا اور ہیلے میتھیوز پلیئر آف دی منتھ قرار

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

راچن رویندرا کو مینز کیٹیگری میں اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

اس کے لیے بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں ویمنز کیٹیگری میں بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.