بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا شمیم کے صاحبزادے نے فیصل واوڈا کے الزامات مسترد کردیے

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن نے فیصل واوڈا کے الزامات مسترد کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں والد رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلقہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احمد حسن نے کہا کہ فیصل واوڈا نے سابق چیف جج گلگت بلتستان سے متعلق ٹی وی ٹاک شو میں اول فول بولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کبھی ایڈووکیٹ جنرل نہیں رہا، بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کام کیا ہے ، میرا ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا بیان حلفی جعلی ہے۔

رانا شمیم کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ میرے ریکارڈ سے پتا چل جائے گا کہ میں میرٹ پر بھرتا ہوا تھا یا پرچی پر آیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ والد رانا شمیم کا موقف ہے کہ وہ اپنے بیان حلفی پر قائم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.