بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 40 پیسے کم ہوکر کاروبار کی بندش پر 174.89 روپے ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان تھا، ڈالر کی قدر کاروبار کے آغاز کے بعد 59 پیسے کم ہو کر 174 روپے 70 پیسے رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 850 روپے ہے۔

لیکن پھر کاروبار کے دوران رجحان بدلا اور ڈالر 175 روپے 55 پیسے تک گیا۔ 

کاروبار کی بندش تک رجحان پھر بدلا اور ڈالر انٹربینک میں 40 پیسے کم ہوکر 174 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہو کر 177 روپے کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.