بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذہنی صحت پر توجہ دلانے وقار یونس کی اہلیہ میدان میں آگئیں

بین اسٹوکس کے ہر قسم کی کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک بریک لینے کے فیصلے کے بعد کھلاڑیوں اور عام افراد کی ذہنی صحت پر بحث کی جانے لگی۔

ذہنی صحت پر توجہ دلانے میں بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال میدان میں آگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’میں اوکے نہیں‘ کہنےکی ہمت کیلئے ماحول سازگار ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12ماہ سے بائیو سیکیور ببل میں ہے، ہم تنقید میں جلد بازی کرتے ہیں، لیکن کتنے لوگ تعریف اور سپورٹ کرتےہیں؟ کتنےلوگ ہیں جو خاموشی میں تکلیف برداشت کررہےہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے شادی کی 21ویں سالگرہ پر اہلیہ کے محبت بھرے پیغام کے جواب میں مزاحیہ جواب دے کر سب کے دل موہ لیے۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل میں 12 ماہ کےدوران اضافہ ہوا ہے، ذہنی صحت کےباعث ڈپریشن سے خودکشی تک کی نوبت آرہی ہے، ذہنی صحت کےباعث سب سےشفقت کےساتھ پیش آئیں۔

ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ ہم مشکل وقت سےگزر رہے ہیں، اپنے قریبی افرادسےپوچھیں کیاوہ اوکےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.