بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزاد اکبر کیخلاف پروپیگنڈے کا الزام، 1 شخص گرفتار

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں 1 اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے گرفتار رکن نذیر چوہان کو لاہور کی عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے حکام) کے مطابق شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈا کےالزام میں گرفتار کیا گیا ملزم جاوید جٹ ایم پی اے نذیر چوہان کے ساتھ شریکِ جرم تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے جھوٹی مہم چلائی، جس سے میری اور میرے اہلِ خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم جاوید جٹ نے متعدد یو ٹیوب چینل بنا رکھے تھے، ان یو ٹیوب چینلز کے ذریعے شہزاد اکبر کی کردار کشی کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.