بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین فروخت کرنے والے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کورونا ویکسین فروخت کرنے والے تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسین فروخت کرنے کےکیس کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس کے کے آغا نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے ویسا لاطینی امریکا اور عالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا۔

 جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں امان سلطان،محمد علی اور سرکاری ویکسینیٹر محمد ذیشان شامل ہیں۔

عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ویکسینیٹر محمد ذیشان ڈی ایچ او شرقی کے دفتر میں ویکسینیٹر تعینات تھا جو ملزم ذیشان دیگر دو ملزمان کو سرکاری ویکسین فراہم کرتا تھا۔

عدالت نے مسماۃ عصمت آدم جی، ذاکرجعفر اور ملازمین افتخار اور جمیل کو اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پریڈی پولیس نےڈیفنس میں اسٹنگ آپریشن کر کےملزمان کوگرفتار کیا، ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم بھی شامل ہیں۔

ملزم کے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا گیا کہ ہم گھر جا کر فائزرسمیت دیگر کورونا ویکسن لگاتے تھے، فائزر ویکسین کے15ہزار روپے فی ڈوز کےحساب سے چارج کرتے تھے، اب تک60 سےزائد افراد کو فائزر ویکسین لگاچکا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.