بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، خرم شیر زمان

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خرم شیر زمان کا کہنا ہے سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی حکومت کراچی سےانتقام لےرہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے۔

خرم شیر زمان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی اسٹیک ہولڈر ہے، صوبائی حکومت کراچی سےانتقام لےرہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے، معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جائیں مگر آپ انتقام لے رہے ہیں۔

وزارتِ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں سامنے آنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے لاک ڈاون مسترد کردیا ہے، یو سی لیول تک کی ویکسینیشن شروع نہیں کی گئی،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسن ہی نہیں ہے، وزیر اعظم کا شکر ادا کریں ملک بھر میں ویکسین دی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہری جانتے ہیں کہ اربوں نہیں آپ پر کھربوں روپے کے کیس ہیں، یوسی لیول تک کی ویکسی نیشن شروع نہیں کی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرسوں خواب آیا اوراعلان کردیا، سب بندکردیا گیا،  سندھ سیکریٹریٹ کے اندر جاکر دیکھیں کس نےماسک پہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لاک ڈاون لگانے سے پہلےکسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.