بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاک ڈاؤن کرنا ہے تو ریلیف پیکیج بھی دیں، رہنما کراچی تاجر ایکشن کمیٹی

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ معیشت کا پہیہ جام کردیا گیا ہے ، لاک ڈاؤن کرنا ہے تو ریلیف پیکیج بھی دیں۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلاسودی قرض مانگے،ٹیکسوں میں ریلیف مانگا، نہیں دیاگیا، کراچی کی معیشت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، تین صوبوں میں لاک ڈاؤن نہیں، وزیراعظم یہاں بھی لاک ڈاؤن ختم کرائیں۔

شرجیل گوپلانی  نے کہا کہ درآمدی کنٹینرزکوکراچی میں آنےکی اجازت نہیں دی جارہی، عالمی لاک ڈاؤن کے سبب خام مال کی قلت ہے، سندھ حکومت کے فیصلے نے معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایف بی آر نے 300 ارب ایڈوانس ٹیکس لیا ہواہے، سندھ حکومت تاجر دشمنی، معیشت اور ملک دشمنی کررہی ہے، محرم تعطیلات کے سبب 22 اگست تک کاروبار بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.