بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: پولیس موبائل پر بم حملے کا مقدمہ درج

پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر ہوئے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دھماکے کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے پولیس نے مراسلہ تیار کیا تھا۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں موجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نے سی ٹی ڈی کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا کہ پولیس گاڑی معمول کے مطابق کارخانو مارکیٹ میں تھی، کہ اچانک دھماکا ہوا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

مراسلے کے مطابق دھماکے سے 1 پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی ہوا، جبکہ دھماکے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔

پشاور کی دیر کالونی میں آج صبح ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سندھ بھر میں پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ واقعہ ملک دشمن عناصر کی نامعلوم دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

مراسلے میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نے سی ٹی ڈی سے درخواست کی کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.