بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا خواتین کے عالمی دن پر کہنا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن خواتین کے بلند مقام اور مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کے لیےخواتین کو با اختیار بنانا لازم ہے، خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی ہمارا پختہ عزم ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ خواتین کو معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق معاون ثابت ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.