ایک تحقیق کے مطابق رننگ (ورزش کے لیے دوڑنا) کے دوران موسیقی سننے سے ذہنی تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
رننگ کے دوران موسیقی سننے کے اثرات کا پتہ لگانے کے حوالے سے یہ پہلی باقاعدہ تحقیق ہے جس میں کہ ذہنی تھکاوٹ دور کرنے اور پرفارمنس بڑھانے کی صلاحیت کے حوالے سے موسیقی کے اثرات کا پتہ لگایا گیا ہے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے محققین نے دو ٹیسٹ استعمال کرکے کی، تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ موسیقی سننے سے اٹھار افراد جو کہ فٹنس کے لیے رننگ کررہے تھے ان کی پرفارمنس پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل آف ہیومن اسپورٹ اینڈ ایکسرسائز میں شائع ہوئی ہے۔
Comments are closed.