بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

دورۂ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کیلئے اپنے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

کین ولیمسن کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کے بعد ٹم ساؤتھی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹام لیتھم نائب کپتان ہونگے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دورے کیلئے عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں لیگ اسپنر اش سودھی کی 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

کیوی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، کین ولیم سن، نیل وینگر اور ول ینگ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دورۂ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی، دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.