بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

ارجنٹینا کے جولیان الواریز کا خواب پورا ہوگیا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی جولیان الواریز اپنے کپتان لیونل میسی کے سب سے بڑے مداح ہیں۔

میگا ایونٹ میں ارجنٹینا نے اہم سنگ میل پار کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو ان کی اس کامیابی میں جولیان الواریز کا مرکزی کردار رہا ہے۔

کروشیا کو شکست دینے کے بعد جولیان الواریز جہاں سوشل میڈیا پر خوب تعریف سمیٹ رہے ہیں وہیں ان کی دس برس قبل فٹ بال کی دُنیا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی کے ساتھ لی گئی تصویر بھی وائرل ہورہی ہے۔

جولیان الواریز نے 10 سال قبل لیونل میسی کے مداح کی حیثیت سے اُن کے ساتھ تصویر بنوائی تھی اور آج وہ اپنے ہی ہیرو کی کپتانی میں ارجنٹینا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

جولیان الواریز 10 سال بعد میسی کے ساتھ نہ صرف ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے بلکہ سیمی فائنل میں دو گول بھی داغ دیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.