بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

بابائے ڈیفالٹ تو عمران خان ہیں، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بابائے ڈیفالٹ تو عمران خان ہیں، جب میں وزیر خزانہ تھا تو مشکل فیصلے کیے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اصل میں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دکھیلا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جب بھی اقدامات کیے وزیراعظم کی مرضی سے کیے، میں اوپن مارکیٹ پر یقین رکھتا ہوں اسحاق ڈار یقین نہیں رکھتے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کوئی قرض نہیں دیتا تو آئی ایم ایف قرض دیتا ہے، اس وقت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچائیں۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 22 لاکھ دکاندار ہیں جن میں سے صرف 30 ہزار دکاندار ٹیکس دیتے ہیں، کیا دکانداروں سے دو سے تین ہزار ٹیکس نہیں لے سکتے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.