بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم لندن سے بارباڈوس روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے بارباڈوس کے لیے روانہ ہوگئی، پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی کل سے آئسولیشن اختیار کریں گے، تمام 11 کھلاڑی 26 جولائی کو براستہ لندن بارباڈوس روانہ ہوں گے۔

دورۂ انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم آج انگلینڈ سے بارباڈوس روانہ ہوگئی۔

جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان میں موجود 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے، تمام 11 کھلاڑیوں کی آئسولیشن کل سے شروع ہوگی۔ ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم 12 اگست سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی، اس سے قبل پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.