بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناگن چورنگی پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ہوئے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے سادہ لباس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کی، دوران مزاحمت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا زخمی ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا، مرنے والے ڈاکو کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے ہلاک ہوئے ڈاکو کے پاس سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.