بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری، عارف نظامی کے انتقال پر رنجیدہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مرحوم عارف نظامی صحافت میں معتبر مقام رکھتے تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ پاک عارف نظامی کی مغفرت اور بلند درجات عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔

ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی کے انتقال پر وفاقی وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھانجے بابر نظامی کے مطابق عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.