بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عارف نظامی جمہوریت کے وکیل تھے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دُکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے پاکستان کے شعبہ صحافت کا ایک درخشاں باب اختتام پذیر ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم عارف نظامی اپنے قلم کے ذریعے انتھائی بے باکی کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرتے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے وکیل تھے اور زندگی بھر صحافتی اصولوں کی آبیاری کی۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ دُعاگو ہوں، اللّہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔

بھانجے بابر نظامی کے مطابق عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.