بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں قربانی کے جانوروں کے گوشت کی خرید و فروخت

کوئٹہ میں قربانی کے جانوروں کے گوشت کی خرید و فروخت شروع کردی گئی، پیشہ ور بھکاری بچے، مرد اور خواتین گوشت اکٹھا کرکے اُسے باچا خان چوک پر فروخت کر رہے ہیں۔

باچا خان چوک پر قربانی کے جانوروں کے گوشت کی خرید و فروخت شروع کردی گئی، بکرے اور بیل سمیت قربانی کا گوشت مختلف قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔

واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی نے پشاور میں عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس پی کے 2600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

بکرے کا گوشت 800 سے 1000روپے فی کلو جبکہ گائے اور بیل کا گوشت 400 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

پیشہ ور بھکاری بچے، مرد اور خواتین گوشت جمع کرکے اُسے باچا خان چوک پر فروخت کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.