دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو اور تشویشناک حالت کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 28 لاکھ 44 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 41 لاکھ 42 ہزار 737 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 164 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 133 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 53 لاکھ 61 ہزار 586 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 808 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 46 ہزار 476 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 19 ہزار 21 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 12 لاکھ 57ہزار 720 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 45 ہزار 690 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 94 لاکھ 74 ہزار 489 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 50 ہزار 705 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 30 ہزار 240 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 554 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 59 لاکھ 11 ہزار 601 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 896 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 55 لاکھ 63 ہزار 6 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 709 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 55 لاکھ 54 ہزار 317 ہو چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 2 ہزار 818 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 47 لاکھ 98 ہزار 851 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 17 ہزار 482 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 46 لاکھ 79 ہزار 994 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 905 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 97 ہزار 337 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 115 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 284 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 103 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 414 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، جس سے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 158 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 895 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 928 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 609 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 52 ہزار 752 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 525 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 59 ہزار 684 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Comments are closed.