متحدہ عرب امارات نے مستقبل کے چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کے لیے دنیا بھر کے گریجویٹس کی تربیت کا پروگرام متعارف کروا دیا۔
امارات نے اس پروگرام کو مون شاٹ 2071 کا نام دیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے ٹاپ گریجویٹس کو تربیت دینا ہے۔
اس پروگرام میں مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹی کے ٹاپ گریجویٹس کو 3 ماہ کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
اس تین ماہ کے پروگرام میں گریجویٹس اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو نکھار سکیں گے جس سے یو اے ای کے مستقبل کے لیے جدید حل مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.