پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

دستاویزات لے کر متروکہ وقف املاک کے دفتر جا رہا ہوں، شیخ راشد شفیق

شیخ رشید کے بھتیجے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ دستاویزات لے کر متروکہ وقف املاک کے دفتر جا رہا ہوں۔

شیخ راشد شفیق نے لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک میں کیس چل رہا ہے جس کی تاریخ 15 فروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، رات کے اندھیرے میں چور ڈاکو کارروائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیاجائے۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہو گیا، یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، معاملے کے خلا ف ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں حویلی میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا، لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

لال حویلی کو سیل کیے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 4 یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کردیے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ کر کارروائی کی، دوران کارروائی شیخ رشید موجود نہیں تھے، کارروائی پر کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.