وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروبار کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ادارے باہمی تعاون سے افرادی قوت کی بین الاقوامی کھپت کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہنرمند پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
اس سے پہلے اجلاس میں اوور سیز افرادی قوت، چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے انتظامی طریقہ کار سہل بنانے پر بریفنگ دی گئی۔
Comments are closed.