edf8329we hookup Blooming Grove glasgow hookups burley bike hookup hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے تک مہنگا ہوگیا۔

کراچی والے20 کلو آٹے کا تھیلا 15 سو روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 11 سو روپے تک ہے، پنجاب میں آٹا دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سستا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں جو آٹا پنجاب میں استعمال ہورہا ہے اس کی قیمت بھی 55 سے 56 روپے کلو ہی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد 1460 اور سکھر میں آٹے کا تھیلا 1340روپے تک ہے، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1320روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے، کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1380 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پشاور میں آٹا تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.