hookup Middle Island arduino led hookups the hookup game download best place for discreet hookups married gay hookup places in gloucester county nj hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ کرکٹ، اگلے دو ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کرنے کی توثیق کردی ہے۔

2022 میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کا میزبان ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں جے شاہ کی سربراہی میں ہوا، جس میں ایشین کرکٹ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ زکے سربراہان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوگئی۔

کونسل ممبرز نے ایشیا کپ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی کے حوالے سے پہلے طے معاملات کی توثیق کردی۔

ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2022 میں سری لنکا میں ہوگا، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

اس کے بعد 2023ء میں ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان کی میزبانی میں ففٹی اوورز کرکٹ ہوگی۔

دوسری جانب اے سی سی کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا نے دیگر بورڈز کے سربراہاں سے ملاقات کی۔

بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی سے بھی رمیزراجا کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سارو گنگولی نے غیر رسمی طور پر رمیز راجا کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دی، تاہم سفری شیڈول کی وجہ سے انہوں نے فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.