جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

داماد بھی سسر کے نقش قدم پر چل پڑے

داماد بھی سسر کے نقش قدم پر چل پڑے، شادی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں واپسی پر شاہد آفریدی کی طرح شاہین آفریدی نے بھی حریف ٹیم کی 5 وکٹیں اڑا دیں۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہد آفریدی نے اکتوبر 2000 میں شادی کے بعد پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹیں لی تھیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کل پشاور زلمی کے خلاف 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر سسر کی روایت کو زندہ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دے دی تھی۔

لاہور نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 242 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جواب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں پر 201 رنز بنا سکی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.