دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو پروجیکٹ پر چینی کمپنی نے جلد دوبارہ کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، پروجیکٹ پر تعمیر جلد دوبارہ شروع ہو گی۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کنسٹرکشن کمپنی نے پاکستانی ورکرز کو نکالنے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ داسو پروجیکٹ کی سیکیورٹی اور فنکشنل معاملات پر غور کر رہے ہیں، پاکستان اور چین کے آفیشلز داسو پراجیکٹ کے مسئلے پر قریبی رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق داسو پروجیکٹ پر کام کرنے والوں کی حفاظت اور تعمیر کے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے، پاکستانی اور چینی حکام اس معاملے پر رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی تعمیراتی کمپنی سی جی جی سی نے اپنے پچھلے نوٹس کو کالعدم قرار دیا ہے، داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام جلد بحال کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.