خیرپورمیں طالبہ سےمبینہ زیادتی اوربلیک میلنگ کیس میں نیا موڑ آگیا۔
متاثرہ طالبہ کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ والد پسند کی شادی کرنے پر طلاق دلانا چاہتے ہیں، اس لیے چھوٹی بہن کو شوہر اور سسر کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ کو 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔ 7 لاکھ روپے دے چکی ہوں، ملزمان مزید پیسے مانگ رہے ہیں، تحفظ فراہم کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
Comments are closed.