ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی جانب سے گورنر سندھ پر لگائے گئے الزامات میں صداقت نہیں۔
کراچی میں جاری ایک بیان ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ ماضی میں سیاست دانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوتی رہیں۔ کامران ٹیسوری بطور گورنر لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
Comments are closed.