carolina sweets hookup hotshot denver hookup airbnb hookup Vincentown New Jersey hookup Parsippany NJ hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خدارا رمیز راجا 92 ورلڈ کپ، عمران خان کی کپتانی کی بات کرنا چھوڑدیں، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہے، عاقب جاوید نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو دو چیزیں چھوڑنے کےلیے تجویز دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ خدارا چیئرمین پی سی بی اب دو چیزیں چھوڑ دیں، ایک 1992ء ورلڈ کپ اور دوسرا عمران خان کی قیادت کی مثال دینا۔

شیخوپور سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اب ہمیں آگے دیکھنا چاہیے، 1992 کا پانچواں ورلڈکپ اب ماضی کا قصہ بن چکا جبکہ عمران خان ایک بہترین کپتان تھے، اس میں کوئی شک نہیں، البتہ ہر کوئی ان جیسا نہیں لگ سکتا، نا بن سکتا ہے۔

عاقب جاوید نے یہ بھی استفسار کیا کہ عمران خان جیسی شخصیت اور قیادت کوئی دوسرا کیسے کر سکتا ہے؟

سابق فاسٹ بولر نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سارو گنگولی کا نام لیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ عمران خان جیسے کپتان کیسے بن سکتے ہیں؟ لہٰذا ہمیں اب اس طرح کی باتیں کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

پاکستان کے لئے 1989 سے 1998 تک 22 ٹیسٹ اور 163 بین الا اقوامی ون ڈے کھیلنے والے عاقب جاویدنے کہا کہ بابر اعظم بورڈ کی سطح پر تبدیلی اور ٹیم مینجمنٹ بدلنے کے بعد بہتر فیصلے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی متحرک فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید، جنھیں 13 ستمبر 2021 کو گورننگ بورڈ سے چیئرمین پی سی بی منتخب ہو نے کے بعد رمیز حسن راجا نے سابق کپتان وکٹ کیپر معین خان کے ساتھ نیشنل ہائی پرفارمنس مدعو کیا تھا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ درست رمیز حسن راجا کے چیلنجز ابھی ان کے منتظر ہیں، البتہ انھیں بورڈ کی سطح پر معاملات دوست انداز میں چلا نے کے لئے عملی اقدامات کےساتھ ایسے فیصلے کرنے ہو ں گے، جو مثال بنیں۔

چیئر مین پی سی بی رمیز حسن راجا کی جانب سے ’ڈراپ ان پچز‘ کے آئیڈیا کی مخالفت کرتے ہو ئے 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید بولے ایسی پچز ان اسٹیڈیمز میں نصب کی جا تی ہیں، جہاں ایک سے زیادہ کھیل منعقد ہوتے ہیں، پاکستان میں اس فارمولے کے متعلق ان کی بات سمجھ سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.