gay hookup apps nz burley bike hookup hookup Vincentown New Jersey hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر کی صلح کروادی، ذرائع

صوبہ سندھ میں گیس کی بندش پر ناراضگی کے  معاملے پر فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر میں صلح کروادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں عامر کیانی بھی موجود تھے، گورنر سندھ نے کراچی میں گیس پریشر نہ ہونے کا معاملہ سامنے رکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں گیس کے مسائل ہیں، آپ مسائل سننے کیلئے تیار نہیں، کراچی کے عوام کو گیس ملنی چاہیے میرا صرف آپ سے اتنا ہی شکوہ ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے نے گورنر سندھ سے کہا کہ آپ میرے بڑے بھائی ہیں اور آپ کے ساتھ پرانا تعلق ہے، کراچی میں انڈسٹری نے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے جس سے گیس پریشر کےمسائل ہیں، سوئی سدرن کو بولا ہے کہ لیگل ٹیم کے ذریعے اسٹے ختم کروایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے عمران اسماعیل اور حماد اظہر کو بیان بازی سے اجتناب  کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معاملات کو مل کر حل کرنا ہے، ایک دوسرے کا دفاع بھی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے جلد کراچی میں گیس کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.