بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیف پوسٹ پر فئرنگ سے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ کیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ شہید لانس نائیک منظر عباس کا تعلق خوشاب اور سپاہی عبدالفاتح کا خضدار سے ہے، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دشمن کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

وزیر داخلہ شیخ رشید نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

You might also like

Comments are closed.