hookup Uniondale hookup Vincentown New Jersey mature hookup app boyne tannum hookup rules daty hookup best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب امیر اور غریب میں فرق ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب امیر اور غریب میں فرق ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، موجودہ حکومت سے پہلے تنخواہ دار طبقے کیلئے اپنے گھر کا کسی نے نہیں سوچا۔

اسلام آباد میں میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماضی میں صرف ایک چھوٹا طبقہ امیر ہوتا رہا جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدن والے طبقے کو پہلی مرتبہ اپنا گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے، ہمارا سسٹم غریبوں کو اکوموڈیٹ ہی نہیں کرتا۔

 عمران خان نے کہا کہ جو طبقہ اپنا گھر نہیں بناسکتا وہ اب اپنا گھر بنا سکے گا جس کی ہمیں بہت خوشی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عام لوگوں کے لیے سبسڈی بڑھاتے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.