آئی جی پنجاب نے خانیوال میں 4 سال کی بچی کے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال اور ایس ایچ او تھانہ خانیوال کہنہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
آئی جی پولیس پنجاب نے ڈی پی او خانیوال سے بھی وضاحت طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے ، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
واضح رہے کہ خانیوال میں چار روز قبل لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیاہے۔
Comments are closed.