بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خارجہ پالیسی میں شفافیت آئی ہے، غلام سرور

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی میں شفافیت آئی ہے، بجٹ آسانی سے منظور ہوگیا ،جبکہ اپوزیشن کا کہنا تھا بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ عوامی فلاحی اور کسان دوست بجٹ ہے،ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والوں کو سبسڈی ملے گی، کسان کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ ہمارے شہر میں سب سے اہم ہے، یہ منصوبہ 2023 ء کے انتخابات سے قبل مکمل ہوگا،راولپنڈی کے لیے 5 ڈیمز کی ایلو کیشن کی گئی ہے، مجاہد اور مہوٹہ ڈیم اس سال مکمل ہوگا، جبکہ دادوچہ اور پاپین ڈیم اس سال شروع ہوگا۔

غلام سرور نے بتایا کہ چاہان ڈیم تکمیل کے قریب ہے، چاہان ڈیم کی پانی اسکیم کے لیے94 کروڑ رکھا گیا ہے، ڈیم بننے سے زیر زمین پانی کی سطح بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بھی آج کل چل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.