بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا:گھرمیں آتشزدگی،7پاکستانی جاں بحق

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر چیسٹر میئر میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب سب سو رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے بعد گھر کا ایک فرد آنکھ کھلنے پر ڈیڑھ سالہ بچے سمیت چار بچوں کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدید لہر برقرار، ایک ہفتے کے دوران گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 719 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ 

پولیس نے بتایا جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں سے دو کی شناخت رافعہ راشد اور امجد کمال کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب واقعے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں5 افراد محفوظ رہے جن میں 4 بچے شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.