بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں، شہباز گِل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں ،وہاں جاکر کہیں گے کہ ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہاکہ ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے،بلاول جو عرضیاں لے کر امریکا جا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

شہباز گِل نے کہا کہ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی کیلئے واشنگٹن جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے زمانے میں 13 ڈرون حملے ہوئے، پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے،جبکہ کونڈو لیزا رائس نے ڈرون حملوں کیلئے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کرائی۔

شہبازگِل نے مزید کہا کہ یہ لوگ امریکا کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دور پر ڈالتے ہیں،آپ پاکستان کے اوپر اپنا قومی مفاد لانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے جو کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.