مقبوضہ کشمیر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید دو شہریوں کے اہل خانہ نےاحتجاجی مظاہرہ کیا، حیدر پورہ میں شہید ہونے والے تاجر الطاف بھٹ کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے والد پر بھارتی فوج کےظلم کی داستان سنائی اور والد کی میت واپس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق پریس انکلیو سرینگر میں مظاہرین نے مشعلیں اٹھا رکھی تھیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے الطاف بٹ، ڈاکٹر مدثر گل اور دیگر دو شہریوں کی میتوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
عینی شاہدین اور شہریوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھی حیدرپورہ میں 4 بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی شہادت انسانیت ، جمہوریت اورانصاف کے قتل کے مترادف ہے۔
Comments are closed.