چیف وہپ جے یو آئی شاہدہ اختر علی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پارلیمان کو جاگیر بنالیا ہے، راتوں رات مذاکرات ہوئے، قانون سازیاں ہو رہی ہیں، کسی کو خبر نہیں۔
شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ایک دن مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے دوسرے روز مذاکرات ہوتے ہیں، حکومت کب تک عوام کو دھوکے میں رکھے گی؟ حکومت اپنی پالیسی واضح کرے۔
رہنما جے یو آئی کا کہنا ہے کہ بے گناہ افراد کے قتل کا مقدمہ کس کے خلاف ہوگا؟ حکومت نے انتہائی حساس معاملے کو بہتر کرنے کے بجائے مزید خراب کر دیا ہے۔
شاہدہ اختر علی نے کہا کہ فرانس سے متعلق جمعیت علمائے اسلام کا موقف واضح ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔
Comments are closed.