بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔ 

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ بھر میں مزید 27 ہزار 334 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 86.1 فیصد کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جاچکی، جبکہ 64 فیصد کو دوسری ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔

ملکہ الزبیتھ نے برطانیہ کے سرکاری ادارے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران صحت سے متعلق کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ کے اعلیٰ شہری اعزاز ’جارج کراس‘ سے نوازا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق وبا کے آغاز کے بعد کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ 28 ہزار 231 ہوگئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.