بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوکاڑہ: شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی، زخمی حالت میں پولیس کے حوالے

اوکاڑہ کے علاقے بستی نورالہٰی میں کولڈ اسٹوریج سے رقم لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کی شہریوں نے پکڑ کر درگت بناڈالی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں ملزمان کو شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو کولڈ اسٹوریج کے مالک سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے، متاثرہ شخص کے بیٹے نے گاڑی پر ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے انھیں ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے موٹر سائیکل سے گرنے پر شہریوں نے انھیں پکڑ لیا اور ان کی درگت بناڈالی۔ 

پولیس کے مطابق ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے ڈاکوؤں سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.