پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جولائی سے نومبر تک لیے گئے غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے نومبر میں 80 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے جولائی سے نومبر 4 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 14 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے، حکومت نے جولائی 2018 سے اب تک 40 ارب ڈالر غیر ملکی قرض لیا۔
Comments are closed.