قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے سابق ڈپٹی چیف انجینئر نے اے ٹی آر طیارہ حویلیاں حادثہ کیس کی سرکاری رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار سابق ڈپٹی چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ 2013ء سے خراب تھا، ریکارڈ موجود ہے، پی آئی اے انتظامیہ کو بروقت طیارے کی خرابی سے آگاہ کردیا تھا۔
درخواست گزار سابق ڈپٹی چیف انجینئر کا مؤقف ہے کہ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی پیش کردہ رپورٹ جعلی ہے۔
سابق ڈپٹی چیف انجینئر نے کہا کہ تمام اے ٹی آر طیارے فوری گراؤنڈ کیے جائیں اور ان کا معائنہ کرایا جائے۔
عدالت نے درخواست پر پی آئی اے اور سول ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اے ٹی آر طیارے کو حادثہ 7 دسمبر 2016 ء کو پیش آیا تھا، حادثے میں نعت خواں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Comments are closed.