حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے مغربی شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑے کمرشل طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ یہ کمرشل طیارہ نجی ائیرلائن کی ملکیت تھا۔
ادھر عرب عسکری اتحاد کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ اور کہا کہ کمرشل طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ترجمان عسکری اتحاد نے کہا کہ شہری دفاع نے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حوثیوں کا ابہا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ناقابل برداشت ہے۔
Comments are closed.