مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر لاہور کی احتساب عدالت کے باہر نون لیگ کے کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی۔
مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی عدالت آمد پر نعرے لگائے۔
نون لیگی رہنما خواجہ احمد حسان، سعد رفیق، عطاء اللّٰہ تارڑ اور دیگر رہنماؤں نے اس موقع پر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں حمزہ شہباز کی ضمانت پر مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی۔
آج کوٹ لکھ پت جیل سے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کی رہائی کا امکان ہے۔
Comments are closed.