بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے چیمپئنز! جیت مبارک ہو: عُمر گل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عُمر گل کی جانب سے ملتان سلطانز کی ٹیم کو پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عُمر گل نے کہا کہ ’تمام کھلاڑیوں کی شاندار اور اعلیٰ پرفارمنس کے ساتھ ملتان سلطانز ہی کامیابی کی مستحق تھی۔‘

عُمر گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پی ایس ایل کے نئے چیمپئنز کو بہت مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اُنہوں نے اس مشکل وقت میں ایک کامیاب ایونٹ کروایا۔‘

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز ہی پاکستان سپُر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی مستحق تھی۔

سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ ’پشاور زلمی! آپ نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 159رنز بناسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.