بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کو اسمبلی پہنچانے میں تاخیر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی پہنچانے میں تاخیر کا سامنا ہے، اسپتال وارڈ میں حلیم عادل شیخ کی پولیس سے تکرار بھی ہوگئی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ میری آئینی ذمہ داری ہے کہ مجھے ووٹ ڈالنا ہے، میں اب تک اسپتال میں ہوں الیکشن کمشنر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اسمبلی پہنچادیں، گدھا گاڑی میں لے چلیں، پیدل لے چلیں، مجھے ہر حال میں اسمبلی جانا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج جمہوریت کا دن ہے، عمران خان کا امیدوار شیخ حفیظ جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو دو دن پہلے اسپیکر نے اسلام آباد بلالیا ہے، یہ سازش ہے مجھے آئینی حق ادا کرنے سے محروم رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی لے جانے کیلئے بکتر بند ٹائم پر آجاتی ہے، آج کیوں نہیں آئی؟

ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ کو اسمبلی لے جانے کیلئے بکتر بند گاڑی اسپتال نہیں پہنچی ہے، حلیم عادل جناح اسپتال سے اسمبلی لے جانے کیلئے روزانہ پولیس بکتربند گاڑی لاتی تھی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ آج پولیس نے گاڑی خراب کا بہانہ بنا کر گاڑی نہیں ہہنچائی، حلیم عادل شیخ اسمبلی جانے کیلئے ایک گھنٹے سے گاڑی کے انتظار میں ہیں۔

خیال رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی، خیبر پختوانخوا ، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے ہالز پولنگ اسٹیشن بنے ہیںجہاں ووٹرز بنے ہوئے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.