امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے طلبہ کے حقوق کے حصول کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے اور احتجاج کی دھمکی دیدی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات قابل قبول نہیں ہیں، طلبہ و طالبات جو بھی لائحہ عمل طے کریں ہم ساتھ کھڑے ہیں۔
طلبہ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاؤ کے علاوہ کوئی اور ڈگری قابل قبول نہیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات واپس نہ لئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں، جماعت اسلامی ہر سطح پر طلبہ وطالبات کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیرنٹس اور طلبہ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ میں جانے سے کہیں کے بھی نہیں رہے انتظامیہ ہراساں کررہی ہے۔
Comments are closed.