بیرونِ ملک موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
حارث رؤف نوجوان نسل کے پسندیدہ فاسٹ بالروں میں سے ایک ہیں۔
وہ آج کل بیرونِ ملک موجود ہیں جہاں وہ نجی اور پیشہ ورانہ امور میں مصروف ہیں۔
حارث رؤف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کتھئی جیکٹ، سفید شرٹ اور جینز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایڈٹ شدہ اس ویڈیو میں حارث رؤف سے متعلق صارفین کا کہنا ہے کہ وہ کسی فیشن ماڈل سے کم نہیں لگ رہے ہیں۔
نوبیاہتا حارث رؤف کی اس ویڈیو پر مداحوں کا مذاق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اُن کی یہ ویڈیو کس نے ریکارڈ کی ہے، صارف نے اس تبصرے کے آگے بھابی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
Comments are closed.