پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور عمران خان وکیل بابر اعوان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) پر الزام لگادیا۔
ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان سے کوئی بھی متعلقہ سوال نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان عمران خان سے وہ سوال پوچھتے جارہے ہیں، جن کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کے بیانیے سے متعلق پوچھا، نیوٹرل اور جانور کے الفاظ سے متعلق سوالات کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس حملے کا جوڈیشل کمپلیکس پیشی سے کیا تعلق ہے؟ اعظم سواتی اور شہباز گل سے متعلق سوالات کا جے آئی ٹی سے کیا تعلق ہے؟
Comments are closed.